(عمر اسلم) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف سے صدرمسلم لیگ(ن) سندھ شاہ محمد شاہ نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔ شہباز شریف نے ایم پی اے کنول نعمان کا دل جوڑ دیا
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ نون سندھ کے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ نے ماڈل ٹائون میں ملاقات کی ، شاہ محمد شاہ نے شہباز شریف کو سندھ میں تنظیمی سرگرمیوں اور پارٹی امور کے بارے میں آگاہ کیا، اس موقع پر شہبا زشریف کا کہنا تھا کہ سندھ کی حالت زار دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے،سندھ کو ترقی یافتہ اور خوشحال صوبہ بنائیں گے ۔
خبر پڑھیئے۔۔۔سابق ایم پی اے حافظ میاں نعمان گرفتاری سے بچ گئے
بعدازاں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان سمیت ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی ٹکٹ ہولڈر اور مسلم لیگی رہنماؤں کی ملاقاتیں، شہباز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ملاقات کے موقع پرمیاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کے شہروں اور دیہات کیلئے یکساں طور پر میگا پراجیکٹس متعارف کرائے گئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کارکردگی کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ڈی پی نے بھی تسلیم کیا۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔۔اورنج لائن ٹرین کے بعد حکومت نےلاہوریوں کو ایک اور شاندار تحفہ دینے کی تیاری کرلی
صدر مسلم لیگ نون کا کہنا تھا کہ یو این ڈی پی کی طرف سے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو بہتر قرار دینے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ حکومت پنجاب نے تعلیم، صحت، مواصلات اور دیگر شعبوں میں شاندار ترقیاتی منصوبے متعارف کرائے۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔عید پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا آسان طریقہ
انھوں نے کہاکہ عوام الیکشن میں دھرنے اور احتجاج نہیں بلکہ ترقی اور خوشحالی کو ووٹ دیں گے۔