ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف قانون دان نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کرلی

معروف قانون دان نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کرلی
کیپشن: City42- Pervaiz Elahi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ میاں محمد شہباز شریف عوام کو مزید دھوکہ نہیں دے سکتے، کرپشن زدہ حکمرانوں کا انجام قریب ہے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹوٹا دل جوڑ دیا

 سٹی 42 ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الہیٰ سے قصور سے تعلق رکھنے والے معروف قانون دان عارف سندھو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ جہاں عارف سندھو ایڈووکیٹ اور شہادت علی بھٹی نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ حکمرانوں نے پنجاب کو قرضوں میں ڈبو دیا ہے، میاں محمد شہباز شریف عوام کو مزید دھوکہ نہیں دے سکتے۔

خبر پڑھیں۔۔۔۔اورنج لائن ٹرین کے بعد حکومت نےلاہوریوں کو ایک اور شاندار تحفہ دینے کی تیاری کرلی

ان کا کہنا تھا کہ ان کے منصوبوں کو روک کر پہلے عوام سے دشمنی کی اور اب ان کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔ قوم کو بتایا جائے کہ دس سال تک ان کے منصوبوں کو روکنے کی وجہ کیا تھی۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔۔عید پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا آسان طریقہ

 انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ان کے دور کے فلاحی منصوبے بند کرنےکی کوشش کی ہے۔