ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ایرپورٹ: مرکزی رن وے کے حوالے سے سی اے اے کی نئی ہدایت جاری

لاہور ایرپورٹ: مرکزی رن وے کے حوالے سے سی اے اے کی نئی ہدایت جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید : لاہور ایرپورٹ کے مرکزی رن وے کے حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ہدایت جاری کردی۔

لاہور ایرپورٹ کے مرکزی رن وے 36 آر اور 18 ایل کو مرمتی کام کے باعث 5 گھنٹے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سی اے اے کے مطابق مرکزی رن وے پر دوپہر 12 بجے سے شام 5 بجے تک مرمتی کام ہوگا جو کہ 8 اپریل تک جاری رہے گا، اس دوران لاہور ایرپورٹ کے متبادل رن وے 36 ایل اور 18 آر پر فلائٹ آپریشن جاری رہے گا۔  کسی ایمرجنسی فلائٹ لینڈنگ کے لیے مرکزی رن وے کو بھی 15 منٹ میں مہیا کیا جاسکتا ہے، ایمرجنسی لینڈنگ کے حوالے سے فیصلہ پرواز کے کپتان کا ہوگا۔