وزیراعظم ملکی معیشت کی سمت درست کرنے کیلئے سرگرم، 6 اہم ترین کابینہ کمیٹیاں تشکیل

وزیراعظم ملکی معیشت کی سمت درست کرنے کیلئے سرگرم، 6 اہم ترین کابینہ کمیٹیاں تشکیل
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وزیراعظم ملکی معیشت کی سمت درست کرنے کیلئے سرگرم ہوگئے۔ 6 اہم ترین شعبوں میں کابینہ کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

 نئی وفاقی حکومت کے قیام کے بعد وفاقی حکومت کے اہم فیصلوں کیلئے وزیراعظم نے ذمہ داریاں تفویض کر دیں، اب سب کابینہ کمیٹیوں کی سربراہی وزیر خزانہ کے  بجائے متعلقہ وزرا کریں گے۔

 نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دو کابینہ کمیٹیوں کی سربراہی خود وزیراعظم کریں گے۔ اس میں سب سے اہم ہے اقتصادی رابطہ کمیٹی جس کی سربراہی اب وزیر خزانہ نہیں بلکہ وزیراعظم خود کریں گے جبکہ کابینہ کی توانائی کمیٹی کے سربراہ بھی وزیراعظم ہوں گے۔
وزیراعظم کی جانب سے پہلی مرتبہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نجکاری کمیٹی کی سربراہی سونپی گئی ہے، ماضی میں کابینہ کی نجکاری کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ کے پاس رہی تاہم اس بار وزیر خزانہ کے بجائے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ نجکاری کمیٹی کو پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کے معاملات دیکھنے ہیں، وزیر خارجہ کو اس کمیٹی کا سربراہ اس لیے بنایا گیا ہے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے بہتر آپشنز سامنے لاسکیں۔

 چین سے سرمایہ کاری منصوبوں کیلئے احسن اقبال کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی تشکیل جبکہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب حکومتی انٹرپرائزز کی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

 وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پہلی بار وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں چینی سرمایہ کاری منصوبوں پر کابینہ کمیٹی تشکیل دی ہے جو سی پیک سے متعلق سرمایہ کاری پر کام کرے گی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے ریاستی انٹرپرائزز تشکیل دی گئی ہے۔

 قانونی مقدمات جلد از جلد نمٹانے کیلئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں پہلی بار کابینہ کمیٹی فار ڈسپوزل آف لیجسلیٹو کیسز بھی تشکیل دی گئی ہے۔