ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور سینیٹر یوسف رضا گیلانی کاکہناہے کہ پیپلزپارٹی انتخابات کیلئے تیار ہے، الیکشن ملک میں اکٹھے ہونے چاہئیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کااحترام کیا، پیپلزپارٹی انتخابات کیلئے تیار ہے، الیکشن ملک میں اکٹھے ہونے چاہئیں،اگر اکٹھے الیکشن نہ ہوئے تو وفاق کمزور ہو گا، جب بھی الیکشن ہو گا الیکشن لڑیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ آٹے کی تقسیم کے حوالے سے بہتر حکمت عملی بنائیں گے، بے نظر بھٹو کی شہادت کے بعد الیکشن کو آگے کیا گیا تھا، دیکھتے ہیں عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے۔