سوئی سدرن گیس دفتر میں عوام کی شکایتوں کے ازالے کیلئے کھلی کچہری

سوئی سدرن گیس دفتر میں عوام کی شکایتوں کے ازالے کیلئے کھلی کچہری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوئی سدرن گیس کی عوام کی شکایتوں کے لئے کھلی کچہری، کھلی کچھری سوئی سدرن گیس کے مرکزی دفتر کراچی میں منعقد ہوئی۔   

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کی کھلی کچہری میں ایم ڈی ایس ایس جی سی عمران منیار بھی موجود تھے۔ کچہری میں ایک شہری خاتون نے شکایت کی کہ اتنی مہنگائی میں گیس نہ ملنے سے سلنڈر کا استعمال کیا جارہا ہے، پٹیل پاڑا میں گیس پریشر میں شدید کمی کا سامنا ہے، نمائش پر سوئی سدرن گیس کے شکایتی مرکز پر شکایت کی تھی،عوام کی گیس پریشر میں کمی کی شکایات کے انبار لگے ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے سوئی سدرن گیس ٹیم نے کہا کہ گارڈن اور اس کے علاقے میں نئی گیس پائپ لائن ڈالی جارہی ہے، جبکہ پٹیل پاڑا میں 6 گلیوں کے گیس کی پائپ لائن تبدیل کرنے جارہے ہیں، پائپ لائن تبدیل ہونے میں چار سے پانچ ماہ لگ جائیں گے۔

حکام کا کہنا تھا کہ پائپ لائن تبدیل ہونے تک ان متاثرہ علاقوں کی پائپ لائن کو صاف کرکے گیس سپلائی بحال کرنےکی کوشش کی جائے گی۔  

ایم ڈی سوئی سدرن گیس نے پٹیل پاڑہ میں گیس کی سپلائی کی بحالی کے لئے ہدایت کردی، اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ رمضان اور سحری میں گیس سپلائی کو ہرممکن فراہمی پر اقدامات کی ہدایت کی ہے، ہماری پوری کوشش ہے کہ سحری اور افطاری میں گیس سپلائی ہر صورت کی جائے۔

حکام نے کہا کہ سسٹم میں گیس کی سپلائی میں کمی کا سامنا ہے، لائن پیک کو بہتر کرنے کے لئے صبح 8 بجے سے ڈھائی بجے تک گیس سپلائی بند رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر تین اوقات میں گیس کی بندش کی دستاویز جعالی ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer