(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان حفاظتی ضمانت کے لیے زمان پارک سے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔
جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ عمران خان کی حفاظتی ضمانتوں کی درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ سماعت کرے گا۔
عمران خان نے اسلام آباد میں درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے کہ عمران خان ان مقدمات میں پہلے حفاظتی ضمانتی لے چکے ہیں۔
عمران خان نے اسلام آباد کی متعلقہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر درخواست دائر کی ہے۔