ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ میزبان اور گلوکار فخر عالم کو یوم پاکستان کے موقع پر تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا جسے انہوں نے اپنے والدین کے نام کر دیا۔
میزبانی، موسیقی، اداکاری، تجارتی تنظیم کاری، سماجی کام اور انسان دوستی کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے پر گزشتہ روز فخر عالم نے یومِ پاکستان کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں صدر عارف علوی سے تمغۂ امتیاز وصول کیا۔
Honored to have received Sitar i Imtiaz today.I thank Allah & all of you who have always been kind to me.I dedicate this to my parents who gave me the ability to fearlessly chase my dreams & to always represent Pakistan positively.The journey has been long but it’s far from over. pic.twitter.com/pBdynDkRfK
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) March 23, 2023
بعد ازاں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے گلوکار و میزبان نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اس اعزاز کو اپنے والدین کے نام کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج ستارہ امتیاز حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا جس پر میں اللہ اور آپ سب کا شکر گزار ہوں جو ہمیشہ مجھ پر مہربان رہے۔ میں یہ اعزاز اپنے والدین کے نام وقف کرتا ہوں جنہوں نے مجھے بے خوف ہو کر اپنے خوابوں کا تعاقب کرنے کا حوصلہ دیا اور ہمیشہ مثبت انداز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کی صلاحیت دی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ایوان صدر اسلام آباد میں یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات دینےکی تقریب ہوئی جس میں مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر مختلف شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا۔
اس موقع پر میزبان اور گلوکار فخر عالم کے علاوہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار بہروز سبزواری کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔