ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں ہفتے تیسری مرتبہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

Gold price increased
کیپشن: Gold price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، رواں ہفتے تیسری بار سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 31 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 740 روپے پر پہنچ گئی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولے کا اضافہ کیا گیا تھا۔