(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کا بلیک باکس مل گیا۔
چینی حکام کے مطابق اب تک بوئنگ 737 کا ایک بلیک باکس ملا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ وہ ڈیٹا ریکارڈر ہے یا وائس ریکارڈر ہے۔
خیال رہے کہ رواں ہفتے چین میں مسافر طیارہ 29 ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر تباہ ہوگیا تھااور حادثے کے نتیجے میں عملے، مسافر وں سمیت تمام 132 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی فضائی کمپنی چائنا ایسٹرن ائیرلائنز کا بوئنگ 737-800 مسافر طیارہ کن منگ ائیرپورٹ سے روانہ ہوا تھااور گوانگ شی ریجن کے شہر ووزہو میں اس کا رابطہ کنٹرول روم سے منقطع ہوا۔