ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس کی جوابی کارروائی ، امریکی اہلکارملک بدر

روس کی جوابی کارروائی ، امریکی اہلکارملک بدر
کیپشن: Russia Warning To USA
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکا کی جانب سے نیویارک میں موجود اقوام متحدہ کے 12 روسی سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کرنے کے اعلان کے بعد روس نے بھی جوابی اقدام کرلئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماسکو میں تعینات متعدد امریکی اہلکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنےکا حکم جاری کیا گیا ہے۔ روس کی جانب سے اہلکاروں کی فہرست امریکی سفارتی مشن کے سربراہ کو فراہم کردی گئی ہے۔

اس کے  علاوہ روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا  ہےکہ روس کے خلاف امریکا کی طرف سے کسی بھی دشمنانہ کارروائی کا پرعزم اور مناسب جواب دیا جائے گا۔

روس کے جوابی اقدام کے بعد امریکا نے روسی صدر کے قریبی ساتھیوں کے خلاف نئی پابندیوں کا عندیہ دیا ہے جس کی روس نے مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین میں جاری جنگ کی وجہ سے امریکا نے رواں ماہ اقوام متحدہ میں روسی سفارتی مشن کے 12 ارکان کو جاسوسی کے الزام میں ملک بدر کیا تھا۔