ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کو وزیراعظم تبدیل کرنے کا مشورہ دیدیا

ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کو وزیراعظم تبدیل کرنے کا مشورہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ نے ملک میں سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کو وزیر اعظم تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز  اسلام آباد کے پارلیمنٹ لاجز میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی قیادت سےحکومتی وفد نے ملاقات کی۔حکومتی وفد میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر دفاع پرویز خٹک اور اسد عمر شامل تھے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر، امین الحق، خواجہ اظہار الحسن اور جاوید حنیف شامل تھے۔

حکومتی وفد نے ایم کیو ایم کی قیادت کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا، اس وقت حکومت مشکل میں ہے اور ہمیں تنہا نہ چھوڑیں، جو وعدے کیے ہیں وہ پورے کریں گے۔ کیو ایم نے تحریک انصاف سے شکوہ کیا کہ ساڑھے 3 سال سے اتحادی ہیں، بتائیں کون سا وعدہ پورا کیا؟ ہمارے دفاتر اب تک بند، لاپتا افراد بھی بازیاب نہیں ہوئے۔

 حکومتی وفد نے ایم کیو ایم کو وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا جبکہ ایم کیو ایم نے تجویز دی کہ وزیر اعظم اپنی جگہ پی ٹی آئی سے کسی دوسرے رہنما کو وزیر اعظم نامزد کر دیں تاکہ اتحادی جماعتیں کوئی مثبت فیصلہ کر سکیں۔