ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے بارش کا امکان ظاہر کردیا

محکمہ موسمیات نے بارش کا امکان ظاہر کردیا
کیپشن: Weather Situation Overall
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں موسم گرم،درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

 لاہور میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہونے لگا۔شہر میں ایئرکوالٹی انڈیکس218 ریکارڈ کیا گیا۔کوٹ لکھپت 343 ،ڈیفنس 331 ،ماڈل ٹاؤن میں 283،ایچیسن کالج 264  جبکہ اقبال ٹاؤن میں شرح227 ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ چترال ، دیر اور سوات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش کی توقع ہے، پنجاب ،سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک رہے گا۔