ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں مسلسل دوسرے روز کورونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی

ملک میں مسلسل دوسرے روز کورونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی
کیپشن: Second Day No Death Due To Corona Virus
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:دو سال بعد مسلسل دوسرے روز کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ چھ نو فیصد ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی پانچویں لہر دم توڑنے لگی، چوبیس گھنٹےمیں مزید 210 مریض رپورٹ ہوئے۔210 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا، متاثرہ مریضوں کی تعداد پندرہ لاکھ تیئس ہزار بہتر ہو گئی۔  کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 63 ہے جبکہ 445 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہزار 333 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 180 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 84 ہزار 676 ہو گئی ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران 30 ہزار 54 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک بھر میں 2 کروڑ 72 لاکھ 68 ہزار 79 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔