ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر اعظم کی ٹیم نے سرفراز احمد کو شکست دے دی

پریکٹس میچ
کیپشن: Pakistan Green
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: دورہ جنوبی افریقہ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری، دوسرے انٹر اسکواڈ ون ڈے میچ میں بابر اعظم کی ٹیم گرین نے سرفراز احمد کی وائٹ ٹیم کو دو رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم میں ٹیم گرین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 356رنز بنائے، محمد رضوان نے 85 گیندوں پر دس چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 112 رنز بنائے جبکہ فخر زمان 58 اور بابر اعظم 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ٹیم وائٹ کی جانب سے فیصل اکرم اور محمد حفیظ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اورٹیم وائٹ کو 320 رنز کا ریوائز ٹارگٹ دیا گیا۔

ٹیم وائٹ 47.5 اوورز میں 317 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، آصف علی نےسات چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 95 رنز کی اننگز کھیلی۔عبداللہ شفیق نے 62 عثمان قادر نے 53 اور سعود شکیل نے 36 رنز بنائے۔ شاہین آفریدی، حارث روف اور محمد نواز نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تربیتی کیمپ میں کل آرام کادن ہے جبکہ قومی اسکواڈ جمعہ کی صبح چارٹرڈ طیارے سے ساؤتھ افریقہ روانہ ہو گا۔