ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا میں اضافہ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اہم اجلاس طلب کرلیا

کورونا کے حوالے سے اہم اجلاس
کیپشن: وزیراعلیٰ عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، کوروناوائرس کی بگڑتی صورتحال سمیت مختلف امور زیر بحث آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس کورونا کی بگڑتی صورتحال پر طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں کورونا ایس او پیز پر عمل کروانے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے جبکہ کورونا ویکسی نیشن کے متعلق بھی معاملات زیربحث آئیں گے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے مہلک حملے جاری ہیں، لاہور میں کورونا وائرس کے 1184 نئے مریض رپورٹ جبکہ 15 اموات کی تصدیق ہوگئی ہے۔ میو ہسپتال میں 8، ڈاکٹرز ہسپتال 3 جناح ہسپتال میں 2 اموات ہوچکی ہیں۔ گنگارام اور یونیورسٹی آف لاہور ہسپتال میں کورونا سے ایک ایک مریض دم توڑ گیا ہے۔ کورونا وائرس کے 491 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ 186 مریض آئی سی یو جبکہ 82 وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 86 ہزار 228 جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 6 لاکھ 37 ہزار 42 ہوچکی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 38 ہزار 282 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 664، پنجاب 2 لاکھ 2 ہزار 743 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح خیبرپختونخوا 81 ہزار 204، بلوچستان میں 19 ہزار 374،  ‏اسلام آباد 53 ہزار 136اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 975 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 11 ہزار 946 ہوچکی ہے۔