ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 87 افراد قتل

Murder
کیپشن: Murder
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہر بھر سے (عرفان ملک) ہر روز ایک لاہوری قتل ہونے لگا، پولیس ریکارڈ کے مطابق قتلوں کے پیچھے عدم برداشت، غیرت، دیرینہ دشمنی اور لین دین کے تنازعات بڑی وجوہات ہیں، کہیں محبوب روٹھا تو کہیں غیرت جاگی، کہیں لین دین کا تنازع ہوا، تو کہیں معمولی جھگڑا جان لیوا ثابت ہوا۔ 

رواں برس کے پہلے اڑھائی ماہ میں 87 لاہوریوں کو انہی وجوہات پر قتل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عدم برداشت اور لین دین کے تنازعات نے زیادہ جانیں لیں، قتل ہونے والوں میں تیس خواتین بھی شامل ہیں، رواں سال کے پہلے ماہ 31 افراد قتل ہوئے، دوسرے مہینے میں 35 اور مارچ کے 21 دنوں میں اکیس افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

 ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ معاشرے میں تفریح کی کمی بنیادی مسئلہ بنتا جا رہا ہے جس سے لوگوں میں عدم برداشت بڑھتی جا رہی ہے، قتل ہونے والے واقعات کے مقدمات لاہور کے مختلف تھانوں میں درج ہیں، پولیس ان مقدمات کی تفتیش کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

شہرمیں بڑھتے ہوئے قتل کے واقعات ہمارے معاشرے میں پائی جانیوالی بے چینی، عدم برداشت اور لاقانونیت کی عکاسی کرتے ہیں، ایسے واقعات سے بچنے کیلئے جہاں ہمیں اپنے رویوں میں بہتری لاکر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دینا ہوگا، تو وہاں حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ قانون کی حاکمیت کویقینی بنائے ، تاکہ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی سے ایسے واقعات میں کمی لائی جاسکے۔

Sughra Afzal

Content Writer