حکومت کا تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان

Schools
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) طلبا کیلئے بڑی خوشخبری، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پنجاب کے 9 اضلاع میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

 وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی ، جس میں محکمہ تعلیم کے ساتھ محکمہ صحت کے وزراء اور مانیٹرنگ ٹیمیں شریک ہوئیں جبکہ کانفرنس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم نے  ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔کانفرنس میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، کانفرنس میں 8 اضلاع میں سکولوں کو مزید 10 اپریل تک بند رکھنے کی تجویز دی گئی جس کی صوبائی وزیرتعلیم پنجاب  مراد راس نے مخالفت کی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود  نے کہا کہ جہاں کورونا کی شدت زیادہ ہے وہاں تعلیمی ادارے 11اپریل تک بند رہیں گے،نویں تا بارہویں جماعت  کےامتحانات شیڈول کے مطابق مئی کے آخر میں ہوں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیا، وزیرتعلیم نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ لاہور ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان ، فیصل آباد ، سرگودھا ، شیخوپورہ سمیت 8 اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ باقی اضلاع میں تعلیمی ادارے پرانے شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کئی پابندیاں دوبارہ نافذ کی گئی ہیں، پاکستان میں اب تک کورونا سے 13 ہزار 965افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں جبکہ 6 لاکھ 37 ہزار 42  افراد قاتل وائرس کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

 

Sughra Afzal

Content Writer