سٹی42: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادو شمار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 30 افراد جاں بحق ، ایک روز میں 3 ہزار 301 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث 13 ہزار 965 اموات ہو چکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیے گئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 30 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک روز میں 3 ہزار 301 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث 13 ہزار 965افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 86 ہزار 228 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد6 لاکھ 37 ہزار 42 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں 38 ہزار 282 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 664 ، پنجاب 2 لاکھ 2 ہزار 743 کیسز، خیبرپختونخوا 81 ہزار 204 ، بلوچستان میں 19 ہزار 374 کیس جبکہ اسلام آباد میں 53 ہزار 136 ، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 975 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 11 ہزار 946 ہوگئی۔