پنجاب حکومت نے کورونا کے پیش نظر سکولوں کی چھٹیاں بڑھا دیں، سرکاری و نجی سکول 31 مئی تک بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کااجلاس ہوا،اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں ،اجلاس میں کابینہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر اہم اقدامات کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات قبل ازوقت کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ تعلیمی ادارے 31 مئی تک گرمیوں کی تعطیلات کیلئے بند رہیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں آدھی فیس لی جائے گی جبکہ اساتذہ کو تنخواہیں مکمل ادا کی جائیں گی ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ سکولوں میں قبل ازوقت گرمیوں کی تعطیلات کرنے ،نجی سکولوں کی فیسوں میں کمی کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔کمیٹی آئندہ 7روز میں سفارشات پیش کرے گی۔