’’شریف خاندان کم از کم اپنا ہسپتال ہی کورونا کے مریضوں کیلئے وقف کر دیتا‘‘

’’شریف خاندان کم از کم اپنا ہسپتال ہی کورونا کے مریضوں کیلئے وقف کر دیتا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ کھرب پتی شریف خاندان کم از کم اپنا ہسپتال ہی کورونا کے مریضوں کیلئے وقف کر دیتا۔

      اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف یہ کہتے ہیں کہ ایک جانب کہتے رہے کہ سیاست کا وقت نہیں جبکہ خود سیاسی بیانات دیتے رہے ہمیں امید تھی کہ شہباز شریف کورونا کے مریضوں کیلئے کوئی بڑا اعلان کریں گے۔

  انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے وطن برطانیہ میں بھی مریضوں کے ٹیسٹ مفت نہیں ہو رہے جبکہ پاکستان میں ہو رہے ہیں، شہباز شریف کی طلاع  کیلئے عرض ہے کہ حکومت تمام مختص سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے مفت ٹیسٹ کر رہی ہے۔

  انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے شہباز شریف اپنی حکومت میں ٹیسٹوں کی فیسیں لیتے رہے ہیں، مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے ہی اضافی وینٹی لیٹرز اور آلات منگوانے کے آرڈرز کر چکی ہے اور حکومت پنجاب نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کی منظوری دی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اس نازک موقع پر سیاست سے اجتناب کریں اگر کوئی مثبت کردار ادا نہیں کر سکتے تو کم از کم حکومت کو کورونا  کے مریضوں کی مدد کرنے دیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ  نے اپنی  3 ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ  یوم پاکستان پر پوری قوم عہد کرتی ہے کہ مشکل گھڑی میں پاکستانیوں کی بھرپور امداد کریں گے، کوروناکےخلاف جنگ میں قوم یکجا ہے اور ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے شانہ بشانہ پوری انتظامی ٹیم میدان عمل میں ہے،پاکستانی ہر مشکل گھڑی میں ایک قوم بن کر ابھرے ہیں،کورونا وائرس کےخلاف بھی جنگ جیتیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer