ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک پاکستانیوں کی تفصیلات طلب کرلیں

 لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک پاکستانیوں کی تفصیلات طلب کرلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہورہائیکورٹ نےایران سے واپس آنے اوروہاں موجود پاکستانیوں، یورپ امریکہ میں وزٹ ویزہ پرجانیوالے پاکستانیوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ عدالت نےنجی اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے، ڈیلی ویجز اور دیہاڑی دار افراد کو رقم کی تقسیم سے متعلق اقدامات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی سربراہی میں پانچ رکنی فل بنچ نے سماعت کی، عدالت کے روبرو قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل محمد شان گل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان، ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ، سیکرٹری پرائمری اینڈ ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان، سیکرٹری سیپشلائزڈ ہیلتھ نبیل اعوان، آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد بیگ سمیت دیگر افسران پیش ہوئے۔

عدالت نے کورونا کی روک تھام کیلئے بروقت انتظامات نہ کرنے کیخلاف اور قیدیوں کی شخصی ضمانت پر رہائی کیلئے دائر درخواستیں مسترد کردیں۔

 چیف جسٹس محمد قاسم خان نے کہاکہ مستند ڈیٹا کی بجائے میڈیا کی خبروں کو بنیاد کیوں بنایا گیا، عدالتی استفسار پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایران میں  6ہزار پاکستانی ابھی بھی موجود ہیں جبکہ مختلف شہروں میں قرنطینہ بنا دیئےگئے ہیں۔

عدالت نے مخیر حضرات کی فہرست بنانےاور نجی شعبہ سے مل کر سستا کورونا ٹیسٹ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

سیکرٹری صحت محمد عثمان اور نبیل اعوان نے کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے کئے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کیا، جبکہ آئی جی جیل نے کہا کہ ایک قیدی میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس پر 490 قیدیوں کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، عدالت نے مزید سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer