50 کمپنیوں کی نیلامی کے احکامات جاری

50 کمپنیوں کی نیلامی کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)بنکنگ کی سات عدالتوں نے کروڑوں کا قرض واپس نہ کرنے پرپچاس کمپنیوں کی نیلامی کے احکامات جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل کورٹس میں بنکنگ کی سات عدالتیں کام کر رہی ہے جن میں بینکوں کی طرف سے قرض نہ دینے والے نادھندہ افراد کے خلاف رقم کی ریکوری کے دعوے دائر کیے جاتے ہیں، بنکنگ عدالتوں نے پچاس نادھندہ کمپنیوں کے خلاف ڈگری کاحکامات جاری کیے تھے جن کی نیلامی آج ہونی تھی لیکن کورونا کی وجہ سے یہ نیلامی روک دی گئی ۔

آج عدالتوں کے باہرکورٹ آکشنروں نے باقاعدہ نیلامی کےاشتہار اویزاں کررکھے تھے ،بنکنگ عدالتوں میں یو بی ایل ،الائیڈ بنک، فیصل بنک،حبیب بنک سلک بنک،نیب بنک کی طرف سے مختلف کمپنیوں کے خلاف دعوے دائر کیے گیے کہ کمپنیوں نے قرض کی رقم لی لیکن بعدمیں واپس نہ کی جس سےمالیاتی اداروں کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer