محکمہ بلدیات کی مقامی حکومتوں کو اہم ہدایت

محکمہ بلدیات کی مقامی حکومتوں کو اہم ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریحان گل: محکمہ بلدیات نے لاک ڈائون کے دوران میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے مقامی حکومتوں کو تین درجاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی،عملدرآمد کیلئے ڈویژن کی سطح پر سینئر افسران فوکل پرسن نامزد کردئیے۔

 
پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاہور سمیت صوبے بھر میں احکامات جاری کئے گئے ہیں ،اس دوران عوام کو میونسپل سروسز کی بلا تعطل فراہمی کیلئے تمام چیف افسران اور ایڈمنسٹریٹرز کو پلان اے ، بی اور سی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پلان پر عملدرآمد کیلئے سینئر افسران کو ہر ڈویژن پر فوکل پرسن نامزد کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ڈویژن کیلئے سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بابر امان بابرکو فوکل پرسن مقرر کیاگیا ہے۔ مقامی حکومتوں کے ایڈمنسٹریٹر و چیف افسران ہنگامی پلان کی تیاری سمیت دیگر تمام امور میں متعلقہ فوکل پرسنز سے رہنمائی و معاونت حاصل کر سکیں گے۔

یاد رہے چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس دنیا کے 192 ممالک میں  پھیل چکی ہے، دنیا بھر میں اب تک اس وائرس کے 3 لاکھ 81 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

 پاکستان میں اس وقت 887 مریض سامنے آئے ہیں،سب سے زیادہ سندھ میں لوگ  کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں،سندھ میں 394،پنجاب میں 249،خیبر پی کے میں 38،بلوچستان میں 110، گلگت بلتستان میں 80، آزاد کشمیر میں ایک،اور اسلام آباد میں 15 کیس سامنے آئے ہیں۔

اس وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے تمام صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں لاک ڈائون ہے،پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے،شاپنگ مالز،سینما گھر ،سیاحتی مقامات بند ہیں،بین الاقوامی پروازیں بھی بند ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer