کورونا وائرس، پاک فوج کا پنجاب حکومت سے بھرپور تعاون کا اعلان

 کورونا وائرس، پاک فوج کا پنجاب حکومت سے بھرپور تعاون کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات کاجائزہ لیا گیا، متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کیلئے بھی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس کے شرکاء نے کورونا سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے پراتفاق کیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ حکومتی اقدامات پر100 فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

کورکمانڈرنے لیفٹیننٹ جنرل ماجداحسان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے، مشترکہ مسئلے کیلئے اجتماعی کاوشوں کو موثر اندازمیں بروئے کار لانا ہوگا، جنرل آفیسر کمانڈنگ10  ڈویژن میجرجنرل محمد انیق الرحمان، جنرل آفیسر کمانڈنگ11 ڈویژن میجرجنرل محمدیوسف، ڈی جی رینجر پنجاب میجر جنرل عامرمجید، چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس دنیا کے 192 ممالک میں  پھیل چکی ہے، دنیا بھر میں اب تک اس وائرس کے 3 لاکھ 81 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، پاکستان میں بھی کورونا وائرس نے پنجے گاڑ لیے، وائر س سے ایک اور مریض جاں بحق، ملک بھر میں مرنے والوں کی تعداد چھ جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 864 ہوگئی، سندھ میں 394، پنجاب میں 242، بلوچستان میں 110 مریض، خیبرپختونخوا میں 31، گلگت بلتستان میں 71، اسلام آباد میں 15 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer