(سعید احمد سعید) ٹرینوں میں کرونا سکریننگ کے نامکمل انتظامات کے باعث مسافروں کی جانب سے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا عمل جاری ہے، لاہور ڈویژن کی جانب سے 5 دنوں میں اڑھائی کروڑ کی ری فنڈنگ کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق صرف کل کے دوران 12ہزار مسافر ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کرواچکے ہیں۔ٹرینوں میں کرونا سکریننگ کے نامکمل انتظامات سے ٹرینوں کا کرونا کیریئر بننے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ لاہور ریلوے سٹیشن سے دیگر شہروں کو جانے والے مسافروں میں کمی واقع ہوئی ہے۔مسافروں کی جانب سے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا عمل جاری ہے۔ گزشتہ روزلاہور سٹیشن، کوٹ لکھپت اور والٹن سٹیشن سے 4ہزار 8سو نو مسافر ٹکٹ ری فنڈ کرواچکے ہیں۔لاہور کے تینوں سٹیشنز سے 18لاکھ نو ہزار 28 روپے کی ری فنڈ نگ کروائی گئی ہے۔ دوسری جانب خالی ٹرینیں لاہور سے کراچی جارہی ہیں۔