ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈکپ کی تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو ایک ماہ قبل انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ

ورلڈکپ کی تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو ایک ماہ قبل انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) ورلڈ کپ کی تیاریوں کا سلسلہ جاری، پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کو کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلئے ورلڈ کپ سے دو ہفتے قبل انگلینڈ بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ میں شیڈول کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کو قبل از وقت انگلینڈ بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق ورلڈکپ سے قبل 5 مئی سے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے پی سی بی نے قومی ٹیم کو دو ہفتے قبل انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 قومی کرکٹ ٹیم 23 اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوگی جہاں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل دس روز کا تربیتی کیمپ لگایا جائے گا۔ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا۔