( عثمان علیم ) انویسٹی گیشن پولیس نے جوہر ٹاؤن سے اغوا ہونیوالے شاہد نصیر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا، اغوا کاروں میں ڈی سی آفس ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس کی جانب سے جوہر ٹاؤن سے اغوا ہونے والے شاہد نصیر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں ڈی سی آفس ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید کی سربراہی میں پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم نے ملزمان سے الگ الگ تفتیش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس حوالے سے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی، سی سی پی او اور ڈی سی لاہور کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے شاہد نصیر کو پولیس وردیوں میں ملبوس اہلکاروں نے 18 جے جوہر ٹاؤن سے اغوا کیا تھا، جس کیلئے 25 لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔ انویسٹی گیشن پولیس نے جن دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے وہ جی او آر کی ڈیوٹی پر معمور تھے۔