ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینیڈاسےآنیوالےمسافر سےکوکین اور میری جوآنا برآمد

 کینیڈاسےآنیوالےمسافر سےکوکین اور میری جوآنا برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) اینٹی نارکوٹکس فورس کی لاہور ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سےآنے والے  مسافرسے 2 کروڑ کی کوکین اور میری جوآنا برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس پنجاب ڈویژن  نے لاہور ائیر پورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے کینیڈا سےآنے والے دو مسافر سے2 کروڑ کی کوکین اور میری جوآنا برآمد کرلی،  مسافر خضر محمد شیرازی پی کے798 کے ذریعے ٹورنٹو سے لاہورآیا،لاہور ایئر پورٹ پر سامان کی چیکنگ کی گئی تو اس میں سے1کلوکوکین اور3گرام میری جوآنا برآمد ہوئی، اے این ایف ذرائع کا کہناتھاکہ برآمد ہونے والی منشیات کی کل قیمت2 کروڑ روپے ہے، مسافر کے ساتھی امجددانیال اور توصیف کوبھی پکڑ لیا گیا ہے۔

ذرائع کاکہناتھاکہ تین رکنی گینگ اور مدد گار افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، علاوہ ازیں ملزمان کے زیر استعمال گاڑی کو بھی اینٹی نارکوٹکس فورس نے قبضہ میں لےکرمزید تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer