ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ائیر پورٹ پر آنے اور جانیوالی 29 پروازیں متاثر، مسافر خوار

لاہور ائیر پورٹ پر آنے اور جانیوالی 29 پروازیں متاثر، مسافر خوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) لاہور ائیرپورٹ پرپروازوں کی تاخیر اور منسوخی مسافروں کے درد سر بن گئی، لاہورآنے اورجانیوالی 29پروازیں متاثر منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر20پروازیں منسوخ اور9تاخیرکاشکارہونے سے مسافروں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا، بیرون ممالک جانے والے مسافروں نے اعلیٰ حکام سے اس مسئلہ کو حل کرنے کی اپیل کی، منسوخ ہونے والی پروازوں میں میلان سے آنے والی پرواز پی کے 730 ،کوالالمپور جانے والی پرواز او ڈی 132 اور آنے والی پرواز او ڈی131،بنکاک جانےوالی پرواز ٹی جی 346 اور آنے والی پرواز ٹی جی 345 جبکہ ارمچی جانے والی پرواز سی زیڈ 6018 اورکراچی جانے والی پرواز پی کے 317 شامل ہے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 654 اور  652 اور آنے والی پرواز پی کے 651 منسوخ ہیں، اسی طرح کراچی جانے والی پرواز پی کے 305،مسقط جا نےوالی پرواز پی کے 229 تین گھنٹے 40منٹ،کراچی جانے والی پرواز پی اے 401 اور525 دو گھنٹے اور آنے والی پرواز پی اے 402 تین گھنٹے20منٹ تاخیر کا شکار ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer