نواز،مریم، کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

نواز،مریم، کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کےمعاملہ پر دائر درخواست ارجنٹ کیس کی حیثیت سے سماعت کے لئےکل مقرر کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس مامون رشید شیخ شہری شاہداقبال چوہان کی جانب سےدائر درخواست پرکل25 مارچ کوارجنٹ کیس کی حیثیت سےسماعت کریں گے،درخواست میں وفاقی حکومت،وزارت داخلہ سمیت دیگرکوفریق بناتےہوئےموقف اختیارکیا گیا ہےکہ ملزمان کےنام ای سی ایل میں ڈالنےسےمتعلق وجوہات پر مبنی حکومتی میمورنڈم درخواست کےساتھ لگا دیئےہیں،ملزمان نیب کی جانب سےکی جانے والی تفتیش میں مکمل تعاون کررہے ہیں۔

درخواستگزارکےمطابق کسی شہری کی نقل و حرکت پرپابندی عائد کرنا خلاف قانون ہے،درخواستگزارنے استدعا کی کہ عدالت ملزمان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیےدائر مرکزی درخواست جلد سماعت کےلیے مقرر کرنے کا حکم دے،درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکا نام ای سی ایل سےنکالنےکا حکم دے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer