ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اس سال غلافِ کعبہ یکم محرم الحرام کوتبدیل کیاجائےگا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اللہ کے گھر خانہ کعبہ کو زندگی میں ایک بار ضرور دیکھے اور دیکھنا بھی چاہیے کیونکہ حج اسلام کا پانچواں رکن ہے ، اللہ تعالیٰ نے حج کے بارے میں فرمایا ہے کہ ہر   مسلمان جو صاحب حیثیت ہو  وہ میرے گھر کا طواف ضرور کرے ، مسلمانوں کے اس دینی فریضے کو آرام دہ اور تجلی سے بھرپور بنانے کیلئے خادمین  حرمین شریفین  نہایت عمدہ اقدامات کرتے ہیں ، ان میں سے ایک غلاف کعبہ کی تیاری بھی ہے ۔ 

 غلاف کعبہ ہر سال 9ذوالحجہ کو  تبدیل کیا جاتا ہے۔ اس سال بھی نیا غلافِ کعبہ تبدیل کئے جانے کے لئے تیار ہے جو کہ کسوہ فیکٹری میں تیار کر لیا گیا ہے ، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ امسال کعبہ شریف کا غلاف یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔

نئے غلاف کعبہ کا  وزن تقریبا 850 کلو گرام ہےجس میں 760 کلو خالص ریشم اور خالص  سونا اس کے علاوہ ہے ، غلاف کعبہ کیلئے کاٹن پاکستان اور مصر سے درآمد کیا گیا اور اس کو مختلف 47 حصوں میں تیار کیا گیا اور پھر ان سب کو ملا کر غلاف کی شکل دی جاتی ہے ، غلاف کعبہ کی تیاری میں ریشم کے 9 ہزار سے زائد دھاگوں کو بروئے استعمال لایا جاتا ہے ، سونےکی کڑھائی" کہلانے والے خصوصی حصے میں سونا استعمال ہوتا ہے، اس( کسوہ) کی تیاری میں 5 سے 8 ماہ کا وقت درکار ہوتا ہے ۔ 

خیال رہے کہ کسوہ پہلی مرتبہ 1346میں مکہ مکرمہ کےاجیاد محلے کے ایک نجی گھرمیں تیار ہوا تھا، جبکہ نئی فیکٹری میں  پہلا کسوہ اگست 1962ء میں تیار ہوا، ،بعد ازاں خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دور میں کسوہ کی تیاری میں مزید جدت اختیار کی گئی ،جنہوں نے شاہ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ کے لیے "تاجیما" اور جیکورڈ مشینیں فراہم کیں،یہ مشینیں غلاف کعبہ پر آیات اور نقوش کی تیاری میں ہونے والے مراحل میں مدد فراہم کرتی ہیں،غلاف کعبہ کو  تیار کرنے والی  کسوہ فیکٹری مسجد الحرام سے 10 منٹ کے فاصلے پر قائم ہے۔