9 مئی واقعات: گرفتار پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر عدالت پیشی پر پریشان نظر آئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے معاملے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما ملک عامر ڈوگر عدالت میں پیشی کے دوران پریشان نظر آئے۔  گرفتار رہنما ملک عامر ڈوگر نے پنجابی کے چند مشہور مصرعے سنا کر پارٹی قیادت کو اپنا احوال سنایا۔ ’کجھ اونج وی راہواں اوکھیاں سن، کجھ گل وچ غماں دا طوق وی سی  کجھ شہر دے لوگ وی ظالم سن، کجھ سانوں مرن دا شوق وی سی‘۔

ملک عامر ڈوگر کو جوڈیشل مجسٹریٹ سعید احمد ورک کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان پر فرد جرم عائد کر دی گئی جبکہ پی ٹی آئی رہنما نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا۔ اس موقع پر عدالت سے نکلتے ہی ملک عامر ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے حالات سب کو پتہ ہیں، میں گنہگار آدمی ہوں، اللہ تعالیٰ ہی صبر دیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ دیا ان کا مزید کہنا تھا کہ جیل مشکل، سختی اور اذیت کا نام ہے لیکن جیل میں مقید ہونے کے بعد جیل کا خوف ختم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جیل میں ترجمہ قرآن مکمل کرلیا ہے، تفسیر بھی پڑھ رہا ہوں اور ایک کتاب لکھ بھی رہا ہوں۔ فاضل عدالت نے مقدمہ نمبر 350/23  میں گواہوں کو شہادتوں کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما ملک عامر ڈوگر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں جن پر 9 مئی کو توڑ پھوڑ، املاک کو نقصان پہنچانے اور کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ یہ تمام مقدمات تھانہ جلیل آباد، ممتاز آباد، خانیوال سمیت دیگر تھانوں میں درج ہیں۔