بھارتی فوج کی سٹوال سیکٹر میں  چرواہوں پر فائرنگ میں ایک سویلین شہید 

Indian army kills a civilian in Tatrinote Satwal Sector of Kashmir, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کشمیریوں کے لیے بھارتی فوج کے روایتی انسانیت سوز رویے کا ایک اور مظاہرہ،  سٹوال سیکٹر میں بھارتی فوج نے چرواہوں کے ایک گروپ پر بلا امتیاز فائرنگ کر دی۔

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کا واقعہ 11 بج کر55منٹ پر پیش آیا،بھارتی فائرنگ سے ایک سویلین شہید، دو بری طرح زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کا واقعہ 11 بج کر55منٹ پر پیش آیا۔

تیتری نوٹ کی مقامی آبادی کے مطابق جب انڈین آرمی کی جانب سے فائرنگ کی گئی تو اس وقت یہ لوگ اپنے مال مویشیوں کو چرا رہے تھے۔ گولیاں لگنے کے بعد مقامی آبادی کو ڈیڑھ گھنٹہ تک انھیں اُٹھانے کے لیے نیچے جانے کی اجازت نہیں ملی۔

آئی ایس پی آر  نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی سویلین کشمیریوں کے خلاف جارحیت پر اپنے سخت ردعمل میں کہا کہ  پاکستان ایل او سی پرشہریوں کے تحفظ کے لیے جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، یہ حملہ بھارتی فوج کا جغرافیائی سیاسی محرکات، جھوٹے بیانیے، من گھڑت الزامات کےنئے سلسلے سے متعلق ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت طے شدہ منصوبے کے تحت اپنے من گھڑت بیانیے کی تسکین کے لیے معصوم جانوں کے درپے ہے۔