ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف کے دورہ لاہور کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں

Army chief general qamar Javed bajwa visits Lahore
کیپشن: Army chief general qamar Javed bajwa
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سمرہ فاطمہ)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا، اپنے دورے کے دوران چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان نیوی وار کالج پی این ڈبلیو اے لاہور کا خصوصی دورہ کیا اور 51 ویں سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا.

تفصیلات کےمطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا، پاکستان نیوی وار کالج پہنچنے پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل شفاعت علی خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا، آرمی چیف نے شہداء پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

آرمی چیف نے جیو سٹریٹیجک ماحول، قومی سلامتی کے چیلنجز اور جوابی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی اور قومی سلامتی کے چیلنجوں سے مہارت سے نمٹنے میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا، آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ کی تاریخ بہادری اور قربانیوں کی شاندار روایات سے بھری ہوئی ہے۔

پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کا دفاع کرنے والی ایک مضبوط فورس ہے اور ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے، اس موقع پر آرمی چیف نے پاک بحریہ کی جنگ کی طرف سے دی جانے والی معیاری تربیت کو بھی سراہا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer