ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خابے لیم کا ٹک ٹاک کی دنیا پر راج

 خابے لیم کا ٹک ٹاک کی دنیا پر راج
کیپشن: Khaby Lame
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خابے لیم سب سے زیادہ فالورزحاصل کر کےٹک ٹاک پر راج کرنے والا نیا ٹک ٹاکر بن گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق خابے  لیم نے گزشتہ رات چارلی ڈی امیلیو کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ ڈی امیلیو کے ٹک ٹاک پر 142.3 ملین کے مقابلے خابے لیم کے اب 142.7 ملین سے زیادہ فولوز ہیں۔ 22 سالہ کھبے لیم جو اٹلی میں مقیم ہے ابتدائی طور پر ٹِک ٹاک کے ڈوئٹ اور اسٹچ فیچرز کے استعمال کے ذریعے شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

خابے لیم مشکل اور مضحکہ خیز لائف ہیکس پرردعمل ظاہر کرتے ہیں۔ اب وہ بنیادی طور پر خاموش کامیڈی اسکٹس پوسٹ کرکے لاکھوں لائکس حاصل کرتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خبانے لیم کو عالمی وبا کورونا کے باعث بحران کے سبب ملازمت سے نکال دیا گیا تھا۔ ملازمت سے فراغت کے باعث انہوں نے ٹک ٹاک پر بنا بولے مزاحیہ ویڈیوز بنانا شروع کیں، جس سے ان کی مقبولیت دنیا بھر میں ہونے لگی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر