ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے کی جانب سے ماسٹر پلان 2050کی تیاری

Lahore master PLAN
کیپشن: Lahore master PLAN
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب : لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام لاہور ماسٹر پلان 2050کی تیاری کے حوالے سے سمر پیلس شاہی قلعہ میں سیمینار ، وائس چیئر مین  ایل ڈی اے ایس ایم عمران  کا کہنا تھا کہ  ماسٹر پلان لاہور کی حدود میں واقع تمام دیہی و شہری علاقوں کے لئے تیار کیاجا رہا ہے۔
  تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام لاہور ماسٹر پلان 2050کی تیاری کے حوالے سے سمر پیلس شاہی قلعہ میں سیمینار   کا انعقاد کیا  گیا  جس میں چیف میٹروپولیٹن پلانر ندیم اختر زیدی، ایڈمنسٹریٹر شاہی قلعہ سعیدہ فائزہ شاہ،والڈ سٹی آف لاہورکے نمائندوں، آرکیٹیکٹ کامل خان ممتاز ،ایسوسی ایشن آف بلڈرز کے شیرازمنوںاور اکبر شیخ،دارالہندسہ لبنان اور ایشین انجینئرنگ فرم کے نمائندے شریک ہوئے ۔

 سیمینار میں ڈائریکٹر زفیصل مسعود قریشی،نوید احمد بھٹی،بشری، شفقت نیاز کنگ،ڈپٹی ڈائریکٹرز عثمان طاہر،محمد عمر،شیروز جاوید سمیت دیگر ایل ڈی اے افسران اور لاہور کالج برائے خواتین،یو ای ٹی، یو ایم ٹی کے طلبہ و طالبات اور شاہی قلعہ کی سیر کو آئے ہوئے شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔

وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے ڈی جی والڈ سٹی لاہور کامران لاشاری کی کاوشوں کو بھی سراہا۔سیمینار میں ٹاؤن پلانرز،آرکیٹیکٹس اورانجینئرز نے لاہورکو درپیش مختلف مسائل پر روشنی ڈالی۔ وائس  چیئر مین  ایس ایم عمران نےبتایا کہ ماسٹر پلان کی تیاری کے دوران کیے جانے والے مختلف سرویز میں شفافیت یقینی بنائی جائے گی ، یہ  شہر کی ترقی کاخاکہ تیار کرنے کے لئے لاہور کے شہریوں ، ماہرین اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جا رہی ہے۔

وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کا کہنا تھا کہ  ماسٹر پلان2050ءکی تیاری کے لیے بین الاقوامی اور مقامی کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ایل ڈی اے نے شہر کے لئے منصوبہ بندی کرنے کے لئے ماہرین اور شہریوں سے رائے طلب کی ہے۔سٹیک ہولڈرز ، سرکاری و غیر سرکاری ادارے ،عو ام الناس ا ور دیگر تنظیمیں لاہور کی بہتری کے لئے اپنی تجاویز ایل ڈی اے آفس میں جمع کروائیں۔