سٹی 42: ایل ڈی اے کی جانب سے ایل ڈی اے سٹی کے کمرشل پلاٹوں کی بیلٹنگ کا فیصلہ ،پہلے مرحلے میں 77کنال کمرشل اراضی فروخت کی جائے گی۔
تفصیلات کےمطابق ایل ڈی اے سٹی کے کمرشل پلاٹوں کی بیلٹنگ کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ڈی ایچ اے طرز پر پہلے مرحلے میں 77کنال اراضی فروخت کی جائے گی، آئندہ چند روز میں کمرشل پلاٹوں کی بیلٹنگ کا اعلان کردیا جائے گا ۔ بیلٹنگ میں پانچ اورپندرہ مرلہ کے کمرشل پلاٹ رکھے جائیں گے۔ کمرشل پلاٹ کے لئے31 لاکھ روپے فی مرلہ بنیادی قیمت مقرر کی گئی ہے۔ بیلٹنگ میں کامیاب ہونے والے افراد کو پلاٹ کی قیمت آئندہ دو سال میں ادا کرنا ہوگی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کمرشل پلاٹوں کی بیلٹنگ پلان کی منظوری دے دی ہے ۔