سٹی 42: لاہور دھماکے میں استعمال ہونے والی کار کا پہلا مالک کون؟
سٹی 42نےدھماکے میں استعمال ہونے والی کار کے پہلے مالک کو ڈھونڈ نکالا، تفصیلات کے مطابق بھوانہ کے رہائشی عمران شاہ نے کار پنڈی بھٹیاں کے ڈیلر سے خریدی ، عمران شاہ فون پر گاڑیوں کی خریدوفروخت کا کام کرتاہے ،عمران شاہ کے چھوٹے بھائی عرفان شاہ نے کار لاہور میں فروخت کی۔
چنیوٹ پولیس نے عمران شاہ اور اُس کے بھائی عرفان شاہ کو حراست میں لے لیا ہے۔