سٹی 42: لاہور ہائیکورٹ میں صاف پانی کو محفوظ بنانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔جسٹس شاہد کریم نے چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کوپورے پنجاب میں صاف پانی کو بچانے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں صاف پانی کو محفوظ بنانے سے متعلق کیس کی سماعت کی ہوئی ، عدالت نے ریماکس دیئے کہ صاف پانی کو بچانے کے لیے لاہور کو بطور ماڈل پورے پنجاب میں پھیلایا جائے۔ لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شاہد کریم نے چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کوپورے پنجاب میں صاف پانی کو بچانے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس شاہد کریم نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو واٹر کمیشن کے اقدامات کی رپورٹ وزیراعظم پاکستان کو پیش کرنے حکم دیا اور ریماکس دیئے کہ وزیراعظم عمران خان کو بتائیں کہ ایک پیسہ خرچ کیے بغیر واٹر کمیشن نے کروڑوں گیلن صاف پانی بچایا۔عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی ۔
فوکل پرسن سید کمال حیدر نے واٹر کمیشن کی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی،جس کے مطابق واٹر کمیشن نے صاف پانی کو بچانے کے لیے تاریخی اقدامات کیے ،مساجد میں وضو کے پانی کو قابل استعمال بنایا گیا۔بڑے تفریح پارکس کو صاف پانی فراہم کرنے کے بجائے نہری پانی استعمال کروایا گیا۔سروس اسٹیشنز پر ری سائیکلنگ پلانٹس نصب کیے گئے۔