(زین مدنی )خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی کا بتانا ہے کہ ان کا ایک پالتو چوزا تھا جس کا ان کی والدہ نے قتل کر دیا تھا۔
ایک انٹرویو میں کنزہ ہاشمی نے کہا کہ ان کے پاس ایک چھوٹا سا چوزا تھا جس سے انہیں بہت پیار ہو گیا تھا، انہوں نے اس کا نام پیلو رکھا تھا، سردیوں کے دنوں میں وہ اس چوزے کے لیے خصوصی طور پر ہیٹر چلا کر سویا کرتی تھیں تاکہ چوزے کو سردی نہ لگے، مگر ان کی والدہ ڈرتی تھیں کہ رات میں کہیں ہیٹر بند نہ ہو جائے اور کمرے میں گیس بھرنے سے کوئی نقصان نہ ہو جائے۔
کنزہ ہاشمی کے مطابق ایک دن ان کی والدہ نے رات گئے ہیٹر بند کر دیا تھا جس کے نتیجے میں ان کا چوزا سردی لگنے کی وجہ سے مر گیا تھا۔ کنزہ ہاشمی نے مزید کہا کہ وہ اس دن بہت روئی تھیں، اس دن کے بعد سے وہ اپنی والدہ کو قاتل کہتی ہیں کہ کیوں کہ ان کی والدہ نے ان کے بہت پیارے چوزے کا قتل کیا ہے۔
View this post on Instagram