سٹی 42: پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے فائنل سے قبل پشاور زلمی کو بڑا دھچکا۔ پی سی بی نے بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی پر پشاور زلمی کے دو کھلاڑیوں کو معطل کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی پر پشاور زلمی کے بلے باز حیدر علی اور فاسٹ بالر عمید آصف کو معطل کر دیا۔ حیدر علی اور عمید آصف پی ایس ایل 6 کے فائنل کا حصہ نہیں ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق حیدر علی دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حیدر علی کی جگہ بلے باز صہیب مقصود کو دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئےٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت کے بعد صہیب مقصود کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صہیب مقصود کو دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیئے ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔
پی سی بی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے بائیو سیکور ببل سے باہر افراد سے ملاقات کی اور سماجی فاصلہ بھی نا رکھا جس پر دونوں کے خلاف ایکشن لیا گیا۔