ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہر ٹاؤن دھماکہ ،ائیرپورٹ سے مشتبہ شخص گرفتار

جوہر ٹاؤن دھماکہ ،ائیرپورٹ سے مشتبہ شخص گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)جوہر ٹاؤن دھماکہ،سکیورٹی اداروں نے ائیرپورٹ سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

شبہ ہے کہ زیر حراست شخص کا تعلق جوہر ٹاؤن دھماکے سے ہے ، زیر حراست شخص کراچی سے لاہور پہنچا تھا ،  ذرائع کے مطابق مشتبہ شخص کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا  گیا ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز جوہر ٹاؤن دھماکے میں بچے  سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جناح ہسپتال میں 24 زخمیوں کو لایا گیاتھا۔ وزیراعلیٰ  پنجاب  سردار عثمان بزدار نے  جناح ہسپتال میں جوہرٹاؤن  دھماکے کےزخمیوں کی عیادت کی تھی۔ اس موقع پرآئی جی پنجاب اور دیگر افسران  بھی وزیراعلیٰ  پنجاب کےہمراہ تھے ۔صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد، کمشنر لاہور، ڈی سی لاہور نے بھی زخمیوں کی عیادت کی تھی۔