لاہور میں آلودگی سے متعلق اہم انکشاف

لاہور میں آلودگی سے متعلق اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین ساجد)لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 170 ریکارڈ، شہر کی آب وہوا آلودہ قرار دیدی گئی، مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 170 ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کی آب وہوا آلودہ قرار دیدی گئی۔
 تفصیلات کے مطابق ایمپریس روڈ گڑھی شاہو میں سب سے زیادہ ایئر کوالٹی انڈیکس 190 ریکارڈ کیا گیا ہے، کوٹ لکھپت 172, بیدیاں 170, مراتب علی روڈ گلبرگ 163, ماڈل ٹاؤن 161, ایف سی کالج ظہور الٰہی روڈ 156, فیز 8 ڈیفنس 153 اور قذافی سٹیڈیم میں 145 ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ ماحولیات کیجانب سے شہریوں کو گھروں سے نکلتے وقت ماسک اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

دوسری جانب اگر موسم کی بات کی جائے توشہر میں آج بھی موسم گرم اور خشک ہے،شہرمیں آج کم سے کم درجہ حرارت27 اور زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہےجبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پارہ مزید چڑھنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔  آئندہ 24 گھنٹوں میں پارہ 42 کراس کرنے کا امکان ہے ،ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد جبکہ ہوا 17 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔