ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلبرگ، ماڈل ٹاؤن اور اندرون شہر سیل

گلبرگ، ماڈل ٹاؤن اور اندرون شہر سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشادحسین)خبردارہوشیار،سات مزیدعلاقوں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، صوبائی وزیر صحت نےسٹی 42کی تین روز قبل نشرکی گئی خبرکی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر مزید 7 علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،صوبائی وزیرصحت یاسمین راشد نے سٹی42 کی نشر ہونے والی تین روز قبل خبر کی تصدیق کردی،دستاویزات کےمطابق 3ہزار613 مریض رپورٹ ہونےپرمذکورہ علاقوں کےمکمل لاک ڈاؤن پراصولی اتفاق ہوگیاہے۔رات بارہ بجے ڈی ایچ اے، گلبرگ،ماڈل ٹاؤن،گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن،گلشن راوی اوراندرون شہرکو بندکردیاجائےگا۔ایس اوپیزپرعمل درآمد کے لیے سیکشن144 نافذ کردی گئی ہے۔

مذکورہ علاقوں میں 96 ہزار 229 گھر،2 لاکھ 33 ہزار خاندان جبکہ 10 لاکھ 69 ہزارآبادی کولاک ڈاؤن کرنا ہے،ڈی ایچ اےمیں 1403 مریض، 22 ہزار 405 گھر، 44 ہزار 810 فیملیزجبکہ 2 لاکھ 16 ہزار 51 آبادی لاک ڈاؤن رہےگی۔ گلبرگ کےتمام بلاکس سے736 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے،یہاں 19 ہزار 3 سو 63 گھرجبکہ 46 ہزار 4 سو 71جبکہ 2 لاکھ 50 ہزار 943 آبادی پرمشتمل ہے ۔

ماڈل ٹاؤن میں 659 کنفرم کیسز، 6 ہزار 876 گھر، 15 ہزار 127 خاندان جبکہ 93 ہزار 778 آبادی ہے۔ فیصل ٹاؤن میں 188 مریض، 6 ہزار 699 گھر، 15ہزار 407 فیملیز جبکہ 67ہزار 791 افراد پر مشتمل ہے۔گارڈن ٹاؤن میں 238 مریض، 8 ہزار95 گھر، 17 ہزار فیملیز جبکہ 83 ہزار 307 آبادی لاک ڈاؤن ہوگی۔ گلشن راوی میں 212 مریض ہیں، 7 ہزار 842 گھر، 19 ہزار 605 فیملیز جبکہ 72 ہزار 315 آبادی ، والڈ سٹی میں 170 مریض، 24 ہزار 948 گھر، 74 ہزار 844 فیملیزجبکہ 2 لاکھ 99 ہزار 276 افراد لاک ڈاؤن رہیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےپنجاب حکومت کو لاک ڈاؤن کے ایریاز میں سخت اقدامات کی ہدایت کررکھی ہے،دوسری جانب شہر کی مارکیٹوں اور بازاروں میں کورونا ایس ا وپیز کی خلاف ورزی جاری ہے،10فیصد تاجرایس او پیزپرعملدرآمد نہیں کر رہے،گاہک بھی سماجی فاصلے اورماسک پہننےکونظر انداز کررہےہیں۔مارکیٹس میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تاجروں نےحکومت سےاپیل کی ہےکہ ایس او پیزپرعملدرآمد نہ کرنے پر دکانوں کوسیل کیا جائے۔

واضح رہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی سربراہی میں کورونا کی صورتحال اور لاک ڈاؤن سےمتعلق اجلاس میں لاہور سمیت صوبے کےدیگر 33 مقامات کو سیل کرنے کی منظوری دی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer