سٹی 42: مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کی بجائے وزرا ایک دوسرے سے لڑرہے ہیں۔
صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کورونا وائرس ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا رہا ہے، ہزاروں افراد متاثر ہوچکے ہیں اور سیکڑوں مریضوں کا انتقال ہوگیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ کورونا وائرس کے حل کے لئے تبدیلی سرکار کا غیر سنجیدہ رویہ سامنے آ چکا ہے، کورونا وائرس کے حل کی بجائے حکومتی وزرا اس وقت ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں، اس سے پتہ چلتا ہے کہ سیاسی مفادات رکھنے والا ٹولہ اور بھان متی کا کنبہ اکٹھا ہوچکا ہے اور ملک کو تباہ کر رہا ہے۔
PTI ministers tearing into each other at the height of pandemic as hundreds are dying & thousands getting infected says a lot about how serious this Tabdeeli Sarkar is. Only goes to show that it is a hotchpotch of political vested interests put together that is ruining Pakistan!
— Shehbaz Sharif (Stay at home to stay safe) (@CMShehbaz) June 23, 2020
یادر ہے پاکستان میں کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی آگئی ہے، ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 105 افراد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئےجس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 3965 ہوگئی جبکہ اب تک کورونا سے متاثرہ 73 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 3946 مریض سامنے آگئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 1 لاکھ 85 ہزار سے تجاوز کر گئی، کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہوا جہاں کورونا کیسز 71 ہزار سے تجاوز کر گئے، پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 68 ہزار 308، خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی تعداد 22 ہزار 633 ہوگئی، بلوچستان میں9 ہزار 587، اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد 11 ہزار 219 ہوگئی، گلگت بلتستان میں 1 ہزار 1326 اور آزاد کشمیر میں 869 کورونا مریض ہیں۔