قذافی بٹ : تحریک انصاف کا امیدواروں کے انتخاب کا طویل مرحلہ مکمل، پارٹی نے حتمی فہرست جاری کر دی۔ قومی اسمبلی کے 272 میں سے 229 حلقوں کیلئے امیدوار نامزد، پنجاب میں 238امیدواروں کا تعین کردیاگیا۔
:لسٹ دیکھنے کیلئے تصویر پر کلک کریں
تحریک انصاف کے امیدواروں کی حتمی فہرست چیئرمین عمران خان کی منظوری سے جاری کی گئی۔ قومی اسمبلی کے 272 میں سے 229 حلقوں کیلئے امیدوار نامزد کردیئے گئے ۔ پختونخوا کے ننانوے میں سے نوے حلقوں میں امیدوار کھڑے کردیئے گئے ہیں ۔ پنجاب کے 238 حلقوں کیلئے امیدواروں کا تعین کردیا گیا ۔ سندھ کے اناسی جبکہ بلوچستان کے چھتیس حلقوں کیلئے امیدواروں کی نامزدگی مکمل کی گئی ۔
اسلام آباد کی تینوں نشستوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ۔ فاٹا کے گیارہ حلقوں میں امیدوار کھڑے کردیے گئے ۔ نظر ثانی کی درخواستوں کی جامع پڑتال کے بعد حتمی فہرست تیار کی گئی ۔ امیدواروں کی ٹکٹوں کی فراہمی کیلئے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کیلئے الیکشن مینجمنٹ سیل کو ہدایت کی گئی ہے۔