مائدہ وحید:کوٹ لکھپت دیہات پنڈ میں سیوریج کے ناقص سسٹم کی وجہ سے شہریوں کے لیے جینا دوبھر ہوگیا۔ تعفن پورے علاقے میں پھیل رہا ہے ۔ گلیوں میں گندہ پانی جمع ہونے سے راہگیروں کا گزرنامحال ہوگیا۔
دیہات پنڈ کوٹ لکھپت سیوریج کے ناقص انتظام سےعلاقہ مکین پریشان ہوکر رہ گئےہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہمارا جینا دوبھر ہوگیا ہے، مگر یہاں کے حالات نہیں بدلے۔
گٹروں سے پانی گلیوں میں جمع ہونے سے مکینوں کا گزرنا محال ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ووٹ لینے کا وقت آتا ہے تو عوامی نمائندے ہمیں سہانے خواب دکھاتے ہیں لیکن مسائل کے حل کیلئے کوئی بھی اپنا کردار ادا نہیں کررہا۔ اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ سیوریج کے مسائل سے نجات دلائی جائے۔