ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرپشن کیس، 18 سال بعد مرکزی ملزم گرفتار

کرپشن کیس، 18 سال بعد مرکزی ملزم گرفتار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی : خاتون کے ساتھ 18 سال پرانے کرپشن کیس میں اہم پیش رفت ،18 سال بعد اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم خاتون کو پلاٹ کی رقم واپس کرنے پر رضا مند ہو گیا ۔

ملزم حاجی محمد ارشاد اور دیگر نے خاتون کے ساتھ 2006 میں فراڈ کیا تھا ۔ملزم حاجی محمد ارشاد نے ماہا بتول کو اپنا پہلے سے فروخت شدہ آٹھ مرلے کا پلاٹ دھوکہ دہی سے فروخت کیا اور رقم بھی واپس نہیں کی ۔ماہا بتول 18 سال انصاف کیلئے خوار ہوتی رہیں ۔18 سال بعد اینٹی کرپشن نے ماہا بتول کی درخواست پر مقدمہ درج کیا ۔دھوکے بازوں کا سرغنہ حاجی محمد ارشاد گزشتہ ہفتے گرفتار ہوا توخاتون کو پلاٹ کی رقم اقساط میں دینے پر راضی ہو گیا ۔

خاتون سے راضی نامہ ہونے پر عدالت نے ملزم حاجی ارشاد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کر لی ۔جبکہ شریک ملزمان پٹواری شوکت علی،پٹواری نواز اور ابرہیم کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن کے چھاپے جاری ہیں۔گرفتاری کا جادو چل گیا۔ملزم گرفتار نہ ہوتا تو خاتون کو رقم نہ ملتی۔اگر ملزم 18 سال پہلے گرفتار ہو جاتا تو خاتون کو 18 سال انصاف کیلئے خوار نہ ہونا پڑتا۔