صدر مملکت سے ایتھوپیا میں پاکستان کے نامزد سفیر میاں عاطف شریف کی ملاقات

صدر مملکت سے ایتھوپیا میں پاکستان کے نامزد سفیر میاں عاطف شریف کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایتھوپیا میں پاکستان کے نامزد سفیر میاں عاطف شریف نے ملاقات کی۔

ملاقات مین صدر مملکت نے کہا کہ ایتھوپیا کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی روابط فروغ دینے کی ضرورت ہے،  پاکستان اور ایتھوپیا کے کاروباری افراد کے مابین رابطوں کو آسان اور بہتر بنایا جائے، نامزد سفیر پاکستانی مصنوعات کی برآمد ، دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے کیلئے کام کریں، پاکستان اور ایتھوپیا تعلقات مشترکہ تاریخ، مفادات اور بین الاقوامی فورمز پر باہمی حمایت پر مبنی ہیں، دوطرفہ تجارتی حجم بڑھا کر دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ 

ملاقات میں صدر مملکت نے ایتھوپیا کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون اور عوامی روابط بڑھانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا کے طلباء اپنی مہارتوں کو بڑھانے کیلئے ورچوئل یونیورسٹی ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے آن لائن/ویڈیو تعلیمی مواد سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پاکستان میں ایتھوپیا کے نوجوان سفارت کاروں کی تربیت ، بینکنگ کورسز سے ایتھوپیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید بہتر  ہوں گے ۔

صدر  مملکت نے دنیا میں اسلامو فوبیا  کے تدارک ، بین المذاہب ہم آہنگی اور باہمی احترام کے فروغ کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ نامزد سفیر مقبوضہ جموں و کشمیر میں  بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، مظالم کو اجاگر کریں، نامزد سفیر بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کو  بھی اجاگر کریں۔